حکومت ملی تویکساں تعلیمی نظام رائج کرینگےعمران خان

کسی جماعت سے اتحادنہیں ہوگا،گفتگو،ن لیگ،کالعدم تنظیم کے اتحادکی خبروں پر تشویش


Numaindgan Express February 23, 2013
نئے رجسٹرڈساڑھے 3کروڑ ووٹ فیصلہ کن ہونگے،کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرینگے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اگر انھیں حکومت ملی تووہ ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرینگے کیونکہ ملک میںنافذموجودہ تعلیمی نظام مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچارہاہے۔

تحریک انصاف چکوال کے رہنماراجا یاسرسرفراز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آنے والے انتخابات میںنیارجسٹرڈ ہونے والاساڑھے 3کروڑ ووٹ فیصلہ کن ہو گا،انھوںنے کہاکہ تحریک انصاف کسی جماعت کیساتھ اتحادنہیں کریگی البتہ ہم خیال جماعتوں کیساتھ ایڈ جسٹمنٹ ہوسکتی ہے،عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اب کوئی مینڈیٹ نہیں خواہ مخواہ کی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں ۔

21

دریں اثنا تحریک انصاف کے ترجمان نے ن لیگ اورکالعدم تنظیم کے درمیان انتخابات میںسیٹ ایڈجسمنٹ کی خبروں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میڈیارپورٹس سے ظاہرہوتاہے کہ شریف خاندان اقتدارکے حصول کیلیے کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہے،مفادپرست سیاستدان سیاسی فوائد کیلیے معصوم انسانوں کے قتل کوبھی منظوری کی سنددینے سے گریزنہیںکر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں