شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ویب ڈیسک  منگل 15 مئ 2018
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر اکتوبر میں بچے کی ولادت متوقع ہے فوٹو:انسٹاگرام

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر اکتوبر میں بچے کی ولادت متوقع ہے فوٹو:انسٹاگرام

ریاض: قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

سابق کپتان اور قومی کرکٹ  کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شعیب ثانیہ نے اپنے ہونے والے بچے کا نام بتادیا

عمرے کے دوران لی گئی تصویر شعیب ملک نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔  یہی تصویر ثانیہ مرزا کی والدہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا امید سے ہیں۔ یہ خوشی کی خبر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی دونوں کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا تھا۔

https://twitter.com/realshoaibmalik/status/996349980980867073

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔