- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی جانب سے جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی استدعا کردی گئی۔
ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری کے خلاف اور سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 جون کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہریار آفریدی کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں اسٹیٹ کونسل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شہریار آفریدی کو آئی نائن کے مقدمے میں بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے ۔
وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے استدعا کی کہ شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس فراہمی کی ہدایت کی جائے اور ان کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے ۔ شہریار آفریدی گرفتاری کے وقت گرے تھے تو ان کا بایاں بازو مفلوج ہو چکا ہے۔ جیل میں آٹھ بائی آٹھ کے سیل میں رکھا گیا ہے، چکی پسوائی جا رہی ہے۔
عدالت نے کہا کہ شہریار آفریدی کے بھائی کی درخواست پر مناسب آرڈر پاس کریں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔