رشی کپور کی مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنے کی خواہش

ویب ڈیسک  اتوار 12 نومبر 2017
میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنے آبا و اجداد کا گھر دیکھ سکیں، رشی کپور۔ فوٹو: فائل

میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنے آبا و اجداد کا گھر دیکھ سکیں، رشی کپور۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: بالی ووڈ اداکار رشی کپور کہتے ہیں کہ مرنے سے پہلےکم از کم ایک بار پاکستان ضرور دیکھنا چاہتا ہوں۔

بالی ووڈ کے کئی ستارے کسی نا کسی طرح پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں، دلیپ کمار سے شاہ رخ خان، عامر خان اور جوہی چاولہ تک کئی ستاروں کے رشتے دار آج بھی پاکستان میں آباد ہیں۔ ایسے ہی ایک اداکار رشی کپور بھی ہیں جن کے دادا پرتھوی راج کپور اور والد راج کپور پشاور سے تعلق رکھتے تھے۔
رشی کپور کا شمار ان فلمی ستاروں میں کیاجاتا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنے بے لاگ تبصروں کی وجہ سے اکثر تنقید کے نشانے پر رہتے ہیں، انہوں نے اس بار ایسی بات کی ہے جو کم از کم کسی بھارتی کے لیے قابل برداشت نہیں ہوسکتی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رشی کپور کی پاکستانیوں کو جشن آزادی پر مبارکباد

اپنی تازہ ٹوئٹ میں رشی کپور نے کہا کہ میں 65 برس کا ہوچکا ہوں اور مرنے سے پہلے ایک مرتبہ پاکستان دیکھنا چاہتاہوں، میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنے آبا و اجداد کا گھر دیکھ سکیں۔

رشی کپور نے اپنی ٹوئٹ میں مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرکے ان کی اس تجویز کی بھی حمایت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو علاقے پاکستان کے زیر انتظام ہیں انہیں پاکستان جب کہ جن پر بھارت قابض ہے انہیں بھارت کے تسلط میں دے دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔