انگلش فٹبالر کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

مقامی پولیس نے ان کے گھر کی پوری طرح جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دے دیا


Sports Desk April 23, 2022
مقامی پولیس نے ان کے گھر کی پوری طرح جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

کراچی: ہیری میگیورکے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان ہیری میگیورکے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے تاہم مقامی پولیس نے ان کے گھر کی پوری طرح جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔

انگلش مڈفیلڈر منگیتر اور دو بچوں کے ہمراہ وہاں رہائش پذیر ہیں، ان کے لیے رواں سیزن کلب اور ملکی سطح پر مایوس کن رہا،وہ بم کی دھمکی دینے والے سے ناواقف ہیں۔

میگیور کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں فٹبالر کو اپنے اہل خانہ سے متعلق سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں جس پر انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

مقبول خبریں