حلقہ پی پی 145 سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، درخواست خارج کرنیکی وجوہات سامنے آگئیں

الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ پی پی 145 کے خلاف درخواست خارج کی تھی


ویب ڈیسک June 18, 2025
ایوان عدل میں 5 اکتوبر کو ہوئے واقعات کی انکوائری ضروری ہے، درخواست گزار:فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللہ خان کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ پی پی 145 کے خلاف درخواست خارج کی تھی۔

ٹربیونل نے درخواست قانون کے مطابق دائر نہ ہونے پر خارج کی۔

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے درخواست کو اوتھ کمشنر سے تصدیق نہیں کروایا اور الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 4 کے تحت درخواست دائر نہیں کی جبکہ الیکشن کی درخواست دائر کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ 142 ،143 پر عمل بھی نہیں کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گی اکہ سپریم کورٹ کی الیکشن کی درخواستوں سے متعلق بہت سے فیصلے موجود ہیں، ٹربیونل الیکشن ایکٹ کی سیکشن 145 کے تحت درخواست خارج کرتا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پی پی 45 کے 17 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ فارم 45 کے مطابق جاری کیا جائے، درخواست گزار نے 17 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی نے سمیع اللہ خان کی کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

مقبول خبریں