اب اپنی تصویر کو فوٹو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن سے مزید دلکش اور خوبصورت بنائیں

اسپرنگ ایپلی کیشن کی مدد جسم یا چہرے کو پتلا جب کہ قد بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔


ویب ڈیسک May 13, 2016
اسپرنگ ایپلی کیشن کی مدد جسم یا چہرے کو پتلا جب کہ قد بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔ فوٹو۔ گوگل پلے اسٹور

اسپرنگ ایپلی کیشن کی مدد سے جسم یا چہرہ پتلا اور قد بھی بڑھایا جا سکتا ہے یہ ایپلی کیشن اس خوبصورتی سے تصویروں پر کام کرتی ہے کہ دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے۔

خوبصورت تصویریں بنانا اور انہیں دوستوں سے شیئر کرنا سب ہی کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ تصاویر کو خوبصورت بنانے والی ایپلی کیشنز آج کل حد درجے مقبول ہیں۔ ایسی ہی ایک ایپلی کیشن ''اسپرنگ'' کے نام سے موجود ہے جس کا دعویٰ ہے کہ 217 ممالک میں ان کے 4 ملین سے زائد صارفین موجود ہیں۔

یہ ایسی ایپلی کیشن ہے جس کے بارے میں پڑھنا تو دور کی بات اس کی تعریف میں صرف ایک تصویر دیکھ لیں تو آپ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ایپلی کیشن کا کام اور طریقہ انتہائی سادہ سا ہے۔ بس اس میں تصویر اپ لوڈ کریں اور ان 3 چیزوں میں سے پسند کا آپشن منتخب کریں:

1- قد بڑھانا
2- جسم پتلا کرنا
3- چہرا چھوٹا کرنا

اسپرنگ ایپلی کیشن کو استعمال کرنا بے حد آسان ہے بس جس تصویر کو آپ ایڈٹ کرنا چاہیں اسے اس میں کھول لیں، نیچے اس کے تینوں آپشنز ظاہر ہو جائیں گے۔ ایپلی کیشن کی مدد سے جسم کو پتلا کرنے کے لیے ''بوتل'' کا آئی کن استعمال کریں، قد بڑھانے کے لیے ''اسپرنگ'' کا آپشن موجود ہے جب کہ چہرا چھوٹا کرنے کے لیے سب سے آخر میں موجود ''چہرے'' کے آئی کن کو استعمال کریں۔ اس طرح باری باری ان آپشنز کو استعمال کریں اور اسکیل بار سے اپنی ضرورت کے تحت تبدیلی کرتے جائیں اور جب آپ کی پسند کے مطابق تصویر بن جائے تو اسے محفوظ کر لیں۔ اب آپ دوستوں سے یہ تصویر شیئر کر سکتے ہیں۔

یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے ایپ اسٹور میں ''اسپرنگ اٹس اسٹائلش'' لکھ کر تلاش کریں۔

مقبول خبریں