- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
میرے پاس تم ہو میں ’دانش‘ پراعتراض تھا، عائزہ خان
کراچی: اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں ابتدا میں ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید کے ڈرامے میں نام ’’دانش‘‘ پراعتراض تھا۔
پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘میں اداکارہ عائزہ خان نے’’مہوش‘‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ ان کے مقابل ہمایوں سعید نے ان کے شوہر ’’دانش‘‘ کا کردار نبھایا تھا۔ اتفاق سے عائزہ خان کے شوہر کا نام بھی حقیقت میں ’’دانش‘‘ ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی کامیابی پرجو دعائیں ملیں اتنی پورے کریئرمیں نہیں ملیں
ڈرامے اور حقیقت میں عائزہ خان کے شوہر’’دانش‘‘ کے نام کو لے سوشل میڈیا پر مزاحیہ پوسٹس بھی وائرل ہوئیں جب کہ ایک انٹرویو کے دوران جب عائزہ سے اس اتفاق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ابتدا میں انہیں ڈرامے میں ’’دانش‘‘ کے نام پر اعتراض تھا کیونکہ یہ ان کے شوہر کا نام بھی ہے لہذا انہوں نے کہا کہ دانش ہی کیوں؟ جس پر انہیں کہا گیا کہ ڈرامے میں مہوش اوردانش کی خوبصورت کہانی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے اختتام پر سیاستدانوں کے بھی دلچسپ تبصرے
عائزہ خان نے مزید کہا کہ ڈرامے میں ہمایوں سعید کے نام ’’دانش‘‘ کی وجہ سے انہیں تھوڑی مشکل بھی پیش آئی کیونکہ وہ اپنے شوہر کو ہمیشہ ’’آپ‘‘ کہہ کر بلاتی ہیں جب کہ ڈرامے میں انہیں ہمایوں سعید کو غصے سے ’’تم‘‘ کہہ کر بلانا پڑتا تھا۔
https://twitter.com/MerePaasTumHo/status/1224623841508560896
واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔ یہ ڈراما اتنا مقبول ہوا کہ اس کی آخری قسط کو سینما میں دکھایا گیا جسے دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے۔ ڈرامے میں عائزہ خان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اورحرا مانی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔