- یوم تکبیر پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج
- پاکستان کی رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت
- تیسرے بچے کی پیدائش؛ جوز بٹلر پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے
- کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے، مختلف علاقوں میں احتجاج
- ججز کیخلاف شکایات کے جلد فیصلوں کیلئے چیف جسٹس کو خط ارسال
- نیب آرڈیننس کی نئی ترمیم منظور، ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 40 روز کردی گئی
- رواں سال یوم عرفہ کا خطبہ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعقیلی دیں گے
- مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی مکمل نہ بجھ سکی
- بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اچانک بجلی منقطع، ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا
- پاکستان ریلوے میں ساڑھے 12 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران 10 ارب روپے کی آئس پکڑی گئی
- رفح کراسنگ پر مصری اور اسرائیلی فوج آمنے سامنے؛ خونی جھڑپ
- پاپوا نیو گنی؛ لینڈ سلائیڈنگ میں 2 ہزار سے زائد افراد زندہ دب گئے
- امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے مضبوط پارٹنر ہے، ڈونلڈ بلوم
- رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں بجٹ کا 64 فیصد قرضوں کی ادائیگی پر خرچ
- اللہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کو مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، راناثناء اللہ
- فرانس،اسپین اور اٹلی سمیت متعدد ممالک کی اسرائیل کے رفح پر حملے کی مذمت
- وزیراعظم کا آج یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان
- دوبارہ لڑکی پیدا کیوں کی؟ شوہر، سسر اور دیور کا خاتون پر بدترین تشدد
- اپوزیشن لیڈر کی قبائل عمائدین کو معاوضہ نہ ملنے کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی
لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، آئرش فوجی ہلاک
بیروت: لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں امن مشن میں شامل آئرش فوجی ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آئرلینڈ کی دفاعی افواج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دو بکتر بند گاڑیوں میں سوار آٹھ فوجی اہلکار بیروت کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری افواج (UNIFIL) کے ایک اور اہلکار کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو فوجی معمولی زخمی ہونے کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود آئرش وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے واقعے کے متعلق گفتگو کریں گے۔
اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔