گائے نہیں عورت کو تحفظ دو، جیا بچن 

ویب ڈیسک  بدھ 12 اپريل 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

نئی دہلی: راجیہ سبھا کی رکن اور بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ جیا بچن نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران گائے کی بجائے خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا۔

بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بنتا جارہا  ہے جہاں آئے روز خواتین  کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کو اس حوالے سے ’’ریپ سٹی ‘‘ بھی قرار دیا گیا ہے اور کئی ممالک نے اپنی خواتین شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہوئی لیکن اب جیا بچن بھی اسمبلی میں خواتین کے تحفظ کے لیے آواز بلند کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیہ سبھا کن رکن اور بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ جیا بچن نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں جیا بچن کا کہنا تھا کہ ہم گائے کی حفاظت کے لیے تو بڑے بڑے اقدامات اٹھارہے ہیں لیکن خواتین پرمظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے لہٰذا ان کے تحفظ  کے لیے بڑے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیا بچن گاہے بگاہے خواتین کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔