سلمان خان نے شاہ رخ خان کا قرض ادا کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 28 جون 2017
سلمان، شاہ رخ ایک دوسرے کو بھائیوں سے بڑھ کر مانتے ہیں؛فوٹو فائل

سلمان، شاہ رخ ایک دوسرے کو بھائیوں سے بڑھ کر مانتے ہیں؛فوٹو فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بہت جلد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم میں بطور مہمان  مختصر کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔

چند برس قبل بالی ووڈ کے دو بڑے خانز سلمان اور شاہ رخ خان کے درمیان اختلافات اتنے شدید ہوگئے تھے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ فلموں میں کام کرنا تودور ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے تھے۔ لیکن 2013 میں ایک افطار پارٹی میں شرکت کے دوران دونوں نے اپنے درمیان موجود اختلافات کا خاتمہ کرکے ایک دوسرے کو گلے لگالیا اور تب سے آج تک دونوں اسٹارز کے درمیان مثالی دوستی ایک بار پھر قائم ہے، یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے کو بھائیوں سے بڑھ کر مانتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے،شاہ رخ خان

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے سلمان خان کی حال ہی میں ریلیزہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں جادوگر کا مختصرکردارادا کرکے دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی اوراب سلمان اپنے دوست کا قرض اتارنے کےلیے ان کی اگلی فلم میں بطور مہمان اداکار ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں(فلم کا نام ابھی تک تجویز نہیں کیا گیا ہے) اوراب اطلاعات ہیں کہ اس فلم میں سلمان خان بھی مختصر کردار نبھائیں گے تاہم سلمان کے کردار کے حوالے سے تفصیلات منظرعام پر نہیں آسکی ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنی فلم میں سلمان خان کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری ہی خواہش پر سلمان کو فلم میں شامل کیا گیا اس کے علاوہ سلمان فلم میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ممبئی میں ایوارڈ کی تقریب کے دوران شاہ رخ اور سلمان خان بے اختیار روپڑے

یاد رہے کہ شاہ رخ اور سلمان خان آخری بار 2007 میں فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں نظر آئے تھے بعد ازاں دونوں کے درمیان کترینہ کیف کی سالگرہ کے موقع پر شدید اختلافات نے جنم لے لیے تاہم 2013 میں دونوں نے اختلافات بھلاکر ایک بار پھر دوستی کی نئی مثال قائم کردی۔

شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کارامتیازعلی کی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم میں ان کے ساتھ انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔