برطانیہ نے ’ریچھ‘ کے لیے پاسپورٹ جاری کر دیا

فلم سازوں نے برطانوی داخلہ آفس سے پاسپورٹ کی ایک نقل کی درخواست کی تھی


ویب ڈیسک October 24, 2024

برطانیہ کے داخلہ آفس نے فکشنل کردار پیڈنگٹن بیئر کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔ کردار کو یہ پاسپورٹ آئندہ آنے والی فلم پیڈنگٹن اِن پیرو کے بنانے والوں درخواست پر جاری کیا گیا ہے۔

فلم کے شریک پروڈیوسر روب سِلوا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے برطانوی داخلہ آفس سے رابطہ کیا اور فلم میں استعمال کے لیے پاسپورٹ کی ایک نقل کی درخواست کی۔

انہوں نے ریڈیو ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم سازوں نے داخلہ آفس سے نقلی پاسپورٹ کی درخواست کی ، لیکن انہوں نے پیڈنگٹن کو آفیشل پاسپورٹ جاری کردیا۔

جاری ہونے والے پاسپورٹ پر پیڈنگٹن کی تصویر ہے، جبکہ اس کا یومِ پیدائش 25 جون اور جائے پیدائش پیرو قرار دی گئی۔

روب سِلوا کا کہنا تھا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ داخلہ آفس بھی حسِ مزاح رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے اس کو بطور ریچھ لسٹ کیا ہے۔

واضح رہے پیڈنگٹن اِن پیرو فرینچائز کی تیسری فلم ہے جو آئندہ برس جنوری کی 17 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے