- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرے گا، وزیرِ پیٹرولیم
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس پاکستان کو خام تیل رعایتی قیمت پر فراہم کرے گا۔
مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات بڑے مثبت رہے روس کا دورہ ہماری توقعات سے زیادہ بہتر رہا، روس سے معاہدے ہوگئے ہیں روس ہمیں خام تیل رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گا ہمیں ریفائنری پروڈکٹس پیٹرول اور ڈیزل پر ڈسکاؤنٹ ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر شعبے میں خود کفیل ہونا ہے پوری دنیا میں اضافی معاشی ترقی کیلئے ایک سے ڈیڑھ فیصد اضافی انرجی چاہیےہوتی ہے، ہمیں کم از کم ایک فیصد اضافی انرجی گیس پیٹرولیم بجلی چاہیے بچوں کو روزگار دینے کیلے ہمیں ہر سال انرجی میں 8 سے 10 فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایل این جی سیکٹر کے حوالے سے روس کی کمپنیوں سے بات چیت کرائی گئی ہے روس نے ہمیں دعوت دی ہے کہ 2025,26 کیلئے معاہدے شروع کریں، ایل این جی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ روس کے سرکاری سیکٹر سے بھی بات ہوئی، پائپ لائن کے حوالے سے تھوڑی آسانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گیس کے بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے کنوؤں سے نکلنے والی گیس ہر سال 8 سے 10 فیصد کم ہوتی جارہی ہے گزشتہ سال کی نسبت گیس کی طلب بڑھ چکی ہے، تاہم گزشتہ سال کی نسبت طلب میں اضافے کے باجود گیس فراہمی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انٹر گورنمنٹل وفد جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس کی سربراہی روس کے انرجی کے وزیر کریں گے اس دورے میں کئی بہتر فیصلے ہونے کی توقعات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔