- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
ایشوریا رائے ’’ سلمان ‘‘ کے نام سے بھی دور بھاگنے لگیں
دبئی: بالی ووڈ میں سلمان خان اور ایشوریارائے کی دوستی کے چرچے کافی برسوں تک رہے لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ سابق ملکہ حسن کو ’’سلمان‘‘ نام سے ہی چڑ ہوگئی ہے۔
ایشوریا رائے کو شارجہ میں ہونے والی ایک ایوارڈ تقریب میں مدعو کیا گیا تھا لیکن جب انھوں نے مہمانوں کی لسٹ دیکھی جس میں ایک نام ’’سلمان‘‘ بھی تھا تو عین وقت پر انھوں نے اپنی ٹکٹ منسوخ کروانے کا کہا جس پر شو کے منتظمین شدید پریشان ہوگئے اور انھیں شو میں شرکت پر آمادہ کرلیا۔ ایشوریا کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انھیں معلوم ہوا کہ شو میں شرکت کرنے والا ’’سلمان‘‘ اصل میں ملیالم فلموں کو ابھرتا ہوا اداکار ’’دلخار سلمان‘‘ ہے۔ یہ بات پتہ چلنے کے بعد ایشوریا کافی سکون میں آئیں اور پھر دلخار سلمان کے ساتھ بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف رہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان کئی برسوں تک دیرینہ دوستی رہی تھی اور بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی لیکن پھر دونوں کے درمیان یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔