ایشوریا ایک بارپھرسلمان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہشمند

ویب ڈیسک  اتوار 2 اکتوبر 2016
سلمان کے ساتھ کام سے پہلے یہ شرظ ضرورہے کہ فلم کی کہانی اورہدایتکار بہترین ہونا چاہیئے، ایشوریا ۔ فوٹو: فائل

سلمان کے ساتھ کام سے پہلے یہ شرظ ضرورہے کہ فلم کی کہانی اورہدایتکار بہترین ہونا چاہیئے، ایشوریا ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کے کئی برس تک سلمان خان کے ساتھ دھواں دھارعشق سے کون واقف نہیں تاہم تعلقات ختم ہونے کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا اور اداکارہ بچن خاندان کی بہو بن گئیں تاہم انہوں نے ایک بار پھر دبنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ب ایشوریا رائے نے ایک میگزین کو انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر انہیں سلمان خان کے ساتھ ایک بار فلم میں کام کا موقع ملے تو وہ ضرورکریں گی، سلمان خان کے ساتھ انہیں کام کرکے خوشی ہوگی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان کے ساتھ کام کی شرط یہ ہے کہ فلم کی کہانی اورہدایت کار بہترین ہونا چاہیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایشوریا کا مذاق اڑانے پرسلمان خان اپنے دوستوں پربرہم

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند نہیں لیکن بچن خاندان کی بہو اپنی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کی پروموشن کے لیے سلمان خان کے شو”بگ باس” میں شرکت کے لیے ضرورجائیں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کے ٹیزراورٹریلرکے بعد ایشوریا کی فلم میں خوبصورتی کے چرچے ہرزبان زد عام ہیں جب کہ فلم کا مداحوں کی جانب سے بے صبری سے انتطار کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔