- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے انتظامیہ انہیں اجازت دے، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ 26 ہلاکتیں
واشنگٹن: امریکا کی مختلف ریاستوں سے ٹکرانے والے طاقتور طوفان اور بگولوں میں ہلاکت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں 60 میل (100 کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار کے طوفان نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
درجنوں گھر، کاریں اور دیگر املاک مکمل یا معمولی طور پر تباہ ہوگئے۔ ہورڈنگز اور درخت جڑ سے اکھڑ کر سڑکوں پر گرگئے۔ بجلی کے تار ٹوٹنے سے 6 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔
طوفانی بگولوں سے امریکی کاؤنٹیز اور ریاستوں ٹینیسی، آرکنساس، مسیسیپی، الاباما، انڈیانا اور الینوائے میں طوفانی بگولوں سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 26 تک جا پہنچی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔
امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زخمیوں میں سے 12 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چھوٹی نوعیت کے طوفان مزید چند روز تک آتے رہیں گے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔