- خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
- حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیے
- اپنا حق اسی طرح لیں گے جس طرح انگریزوں سے آزادی لی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- پاکستانی والی بال ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف فاتحانہ آغاز
- فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے
- شدید گرمی، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو روم کولر کی سہولت مل گئی
- کراچی: مویشیوں کی فیس کے نام پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف
- خیبرپختونخوا پولیس کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
- کراچی میں کل سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- پاک بحریہ نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- بھارت جنوبی ایشیا میں میزائل ڈیولپمنٹ قاتل ہے، جنرل(ر) زبیرمحمود حیات
- امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی؛ 23 افراد ہلاک
- فوج کے قدموں میں بیٹھنے والا عمران خان آج فوجیوں اور انکے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے، وزیراعظم
- ٹیٹو بنوانا خون کے کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق
- ایلون مسک کا طاقتورترین اے آئی سپر کمپیوٹر بنانے کا منصوبہ
- تھائی لینڈ میں اسٹریٹ فوڈ بیچنے والا ’جان وِک‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا
- رفح میں اسرائیلی حملہ 'افسوسناک غلطی' کا نتیجہ تھا؛ نیتن یاہو
- عدت میں نکاح کیس؛ سزا کیخلاف عمران خان کی اپیل پرمحفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا
- آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا، نواز شریف
- مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر مکمل طور قابو پالیا گیا
بڑی بجٹ فلموں نے سب سے زیادہ انڈسٹری کا نام خراب کیا، نواز الدین صدیقی
ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار نوازالدین صدیقی نے بڑی بجٹ کی فلموں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
اداکار نواز الدین صدیقی نے بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری کا نام سب سے زیادہ بڑی بجٹ کی فلموں نے خراب کر رکھا ہے۔
نواز الدین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بڑی فلمیں کہاں چل رہی ہیں۔ کبھی کبھی ڈر لگتا ہے کہ ان فلموں کی وجہ سے کہیں فلم انڈسٹری ہی بند نہ ہوجائے۔ بڑے بڑے اسٹارز کی کاسٹ پر مشتمل فلمیں فلاپ ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم بڑی ہو یا چھوٹی اس میں کوئی مقصد ہونا چاہیے۔ یہ نہیں کہ بڑے بجٹ کی فلم ہے تو پیسے کے لیے کرلو بس۔ فلم میں کچھ تو ہونا چاہیے۔ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی ایک مثال ہے۔اس فلم میں اسٹار بھی تھے اور فلم کا موضوع بھی ایسا تھا جس میں شائقین کے لیے تفریح کے ساتھ ساتھ پیغام بھی تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔