- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
- حماس سے جھڑپوں، حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی سمیت 2 ہلاک، 5 زخمی
- پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانیہ میں اسرائیلی ڈرون ساز فیکٹری کے باہر احتجاج
- تحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ
- اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا
- سیکورٹی خدشات؛ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور
- بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا
- کراچی میں نوجوان نے ڈاکو کو ماردیا، فائرنگ کے تبادلے میں خود بھی جاں بحق
- ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ
- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
پاکستان 8سال میں پہلی مرتبہ ٹی20 میں ایک بھی چھکا لگانے میں ناکام
کرائسسٹ چرچ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں منفی اعتبار سے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم 8 سال میں پہلی مرتبہ 20 اوورز میں ایک بھی چھکا نہیں لگا سکی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے میچ میں پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 چوکوں کی مدد سے 130 رنز بنائے لیکن اس اننگز میں کسی بیٹر کی جانب سے کوئی چھکا نہیں لگایا گیا۔
میچ میں افتخار احمد 27 اور آصف علی 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مزید پڑھیں؛ سہ فریقی سیریز؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
نیوزی لینڈ میں اب تک کل 77 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جبکہ پہلی مرتبہ کسی ٹیم کی جانب سے 20اوورز میں ایک چھکا بھی نہیں لگایا گیا۔
واضح رہے کہ آخری مرتبہ 2014 میں دبئی میں ایسا ہوا تھا جب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پورے 20 اوورز کھیلتے ہوئے اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگایا تھا۔
سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔