- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
چوری اور نفاست : بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا
وینکوور: کینیڈا کی ایک بیکری میں نقب لگانے والے شخص نے نہ صرف تمام قیمتی اشیا چھوڑ کر صرف چھ کپ کیک چرائے بلکہ اس کے نتیجے میں ہونے والے کوڑے کو صاف کرکے بیکری سے باہر روانہ ہوگیا۔
وینکووا شہر کی بیکری میں صبح کے تین بجے چور دروازے کا شیشہ توڑ کرداخل ہوا اور ایک پیکٹ چرایا جس میں چھ عدد کپ کیک تھے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق پہلے وہ 15 منٹ تک بیکری کے باہر کھڑا رہا۔ اس کے دروازے پر دستک دی، پھر شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوا، بیت الخلا میں گیا اور کافی دیر بیکری کے اندر ہی بیٹھا رہا اور پانی پیا۔
اس کے بعد وہ اٹھا اور جھاڑو اور بالٹی لاکر شیشے کے ٹکڑے بہت احتیاط سے صاف کئے۔ اتنا وقت صرف کرنے کے بعد اس نے دکان سے صرف چھ کپ کیک چرائے۔
بیکری کی خاتون مالک نے بتایا کہ کیک کی قیمت صرف 30 ڈالر تھی اور وہ آرڈر پر بنائے گئے تھے۔ پولیس نے نوجوان چور کی تلاش شروع کردی ہے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔