- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
شبانہ اعظمی نے شاہ رخ خان کی بیٹی کے بارے میں اہم پیش گوئی کردی
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہانا بہت اچھی اداکارہ بنیں گی۔
بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کو کنگ خان کے نام سے جانا جاتا ہے ان کی بیٹی سہانا ابھی صرف 17 برس کی ہوئی ہیں لیکن ان کی مقبولیت کسی بھی اسٹار سے کم نہیں ،سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو پہچاننا مشکل
شبانہ اعظمی نے ٹویٹر پر سہانا کی اداکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے الفاظوں کو یاد رکھنا سہانا خان مستقبل میں بہت اچھی اداکارہ ثابت ہوگی ‘،’میں نے ویڈیودیکھی ہے جس میں سہانا اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں ،یہ ویڈیو بہت زبردست ہے میری دعائیں سہانا کے ساتھ ہیں‘۔
@iamsrk Mark my words #Suhanakhan is going to be a seriously good actor.Ive watched a short clip of her acting and it was terrific.Bless her https://t.co/bdqYrEM8S7
— Azmi Shabana (@AzmiShabana) May 28, 2017
شاہ رخ خان نے فوراً جوابی پیغام دیتے ہوئے شبانہ اعظمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’آپ کے الفاظ میری چھوٹی بیٹی کیلئے بڑی حوصلہ افزائی ہیں‘۔
How sweet are you to say that. & of course when u say it then it’s big encouragement for the little one. Thanks. https://t.co/hfFW8hx3o2
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) May 28, 2017
رواں برس کی ابتدا میں سہانا خان کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اسکول میں ہونے والے پلے میں سنڈریلا کا کردار ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے تین بچے آریان ،ابرام اور سہانا خان ہیں،شاہ رخ اپنے بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کیلئے فکر مند رہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔