بھارتی سپریم کورٹ کا دلیپ کمار کو 20 کروڑ ادا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعرات 31 اگست 2017
دلیپ کمار نے ریئل اسٹیٹ فرم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا مگر اب وہ اپنی زمین کی ملکیت واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

دلیپ کمار نے ریئل اسٹیٹ فرم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا مگر اب وہ اپنی زمین کی ملکیت واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت کی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو ریئل اسٹیٹ فرم سے اپنی زمین واپس لینے کے لیے 20 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری ادکار دلیپ کمار نے 2006 میں باندرا کی ایک زمین پر ریئل اسٹیٹ فرم پرجاتیا ڈیولپرز کے ساتھ  معاہدہ کیا تھا جس کے تحت وہ زمین پرچاتیا ڈیولپرز کی ملکیت ہو گئی تھی اور انہوں نے وہاں تعمیراتی کام کرنا تھا اور اس کے لیے 2 سال کا وقت مقرر کیا گیا تھا مگر کئی سال گزرنے کے بعد بھی تعمیراتی کام شروع نہ ہو سکا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کل ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گے

رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار نے اپنی زمین کی ملکیت واپس حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر ریئل اسٹیٹ کی جانب سے بھی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا کہ دلیپ کمار معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور معاہدے کے وقت انہیں ساڑھے 8 کروڑ روپے فراہم کیے گئے تھے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر اور اپنی زمین کی ملکیت واپس حاصل کرنے کے لیے دلیپ کمار کو 20 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔