- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
ریلوے کے آفیسرز سیلونوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ
لاہور: ریلوے حکام نے آفیسرز سیلونوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق آج 15دسمبر سے کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام ڈویژنل کمرشل آفیسرز بڑھائے گے کرایوں میں اضافے کے مطابق ہی کرایہ وصول کرنے کے پابند ہونگے جبکہ مختلف سیکشنوں پر کرایہ پر لی جانے والی سیلون کا کرایہ مختلف ہوگا۔
ریلوے کے مالی خسارے کی وجہ سے ریلوے آفیسر سیلونوں کو عام افراد کو کرایہ پر دینے کا فیصلہ کیا ہوا ہے، ان سیلونوں میں بڑی چھوٹی سیلون تمام شامل ہیں۔
ریلوے سیلونوں کے اندر سفر کرنے والوں کے لیے الگ الگ کیبن بنے ہوتے ہیں جبکہ سیلونوں میں کچن اور باتھ رومز بھی ہوتے ہیں۔ ریلوے کی جانب سے ریلوے سیلون کے ساتھ اٹینڈ اور خانسامہ بھی ہوتا ہے جو سفر کرنے والوں کو انکی فرمائش پر انکی جانب سے کھانے پینے کی چیزیں دیے جانے پر تازہ کھانا چائے وغیرہ تیار کرکے دیتا ہے۔
وزیر ریلوے کے علاوہ تمام ریلوے سیلون کرایہ پر دی جا رہی ہیں اور ہر سیلون کا کرایہ مختلف ہے اور مختلف سیلونوں میں مقررہ کردہ تعداد کے افراد ہی سفر کر سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔