کراچی کے شہری موبائل کیلئے ڈاکؤوں سے مزاحمت نہ کریں،کراچی پولیس چیف

ویب ڈیسک  جمعـء 16 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: سٹی پولیس چیف جاوید اوڈھو نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  شہری فون کیلئے ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گزشتہ روز ڈکیتی مزاحت کے دوران مرنے والے جامعہ این ای ڈی کے طالبعلم مقتول بلال کے متعلق گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل پر دو ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننےکی کوشش کی، گرفتار ملزم 16 سال کا اور تاجک افغان ہے، دوسرے ملزم کو بھی شناخت کرلیا گیا، ملزم کا دوست شامل تفتیش ہے۔

مزید پڑھیں:این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

ان کاکہنا تھا کہ عینی شاہدین اورسی سی ٹی سےملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کیا، ڈاکوؤں نے پورے شہر کو سوگوار کیا، کل رات پولیس کی ٹیم نے کام شروع کیا، ملزم کاساتھی بھی تاجک افغان ہے۔

انہوں ے کہا کہ نومبردسمبرمیں 22 کیسسز میں سے چار بچوں کو قتل کیا گیا،رواں سال 251 میں سے 225 کیسسز حل اور233 ملزمان کو  گرفتار کیاگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔