- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل سمیت 3 جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
خونی برف جو چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھتی ہے
ریو ڈی جنیرو: اس وقت برازیل میں موسمِ گرما ہے اور درجہ حرارت 50 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ اس تناظر میں ریو ڈی جنیرو کے چڑیا گھر میں درندوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایسی برف بنائی گئی ہے جس میں خون کا ذائقہ ملایا گیا تاکہ وہ اس جانب راغب ہوسکیں۔
اس کے علاوہ جس طرح قلفی میں بادام اور پستے ملائے جاتے ہیں عین اسی طرح برف میں خون، مرغی کا گوشت اور ان جانوروں کا خون ملایا گیا جو ان درندوں کی مرغوب غذا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چڑیا گھر کا شیر سِمبا اور تین سالہ سیاہ تیندوا اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔
اس کی ضرورت یوں پیش آئی ہے کہ بے ذائقہ ہونے کی وجہ سے عموماً درندے برف چاٹنا پسند نہیں کرتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں لہو بھری برف سے رغبت دلائی گئی۔ چڑیا گھر کے ماہرین کے مطابق شدید گرمی ان درندوں کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔
لیکن درندوں کے ساتھ ساتھ مختلف پھل کھانے والے بندروں اور لنگوروں کو پھل والی آئسکریم دی جارہی ہے اور ان میں ان کے مرغوب پھل اور سبزیاں ڈالی گئی ہیں۔ اسی طرح بعض جانوروں کو برف میں کھیرے، سبزیاں اور کدو وغیرہ ملاکر کھلائے جارہے ہیں تاکہ وہ انہیں کھاکر پرسکون اور سرد رہ سکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔