- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک اور قابلِ مذمت ہے، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالف کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
یوٹیوب کا اگلے ماہ سے ’اسٹوریز‘ بند کرنے کا اعلان
سان فرانسسكو: یوٹیوب نے 2018 میں اسنیپ چیٹ سے متاثر ہوکر اپنی ایپ میں اسٹوریز کا آپشن پیش کیا تھا جسے ٹھیک ایک ماہ بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسٹوریز کا مقصد یہ تھا کہ تخلیق کاروں کو صارفین سے جڑنے کا ایک نیا راستہ فراہم کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی شمولیت بڑھانے کے لیے فل اسکرین آپشن بھی رکھے گئے۔
یوٹیوب نے اپنے باضابطہ اعلان میں کہا ہے کہ ’آج یوٹیوب پر تخلیق کے بہت سے طریقے ہیں جن میں کمیونٹی پوسٹس ہیں، شارٹس ہیں اور طویل مدت کی ویڈیوز شامل ہیں۔ لیکن اب اسٹوریز اپنی کشش کھورہی ہیں اور 26 جون 2023 سے انہیں بتدریج ختم کردیا جائے گا۔ اس تاریخ کو جو اسٹوری پوسٹ کی جائے گی وہ بھی اگلے سات روز میں غائب ہوجائے گی۔‘
اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یوٹیوب شارٹس نے غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔ دوم شاید کمپنی اس کاکوئی متبادل بھی پیش کرے۔ تاہم یوٹیوب نے عندیہ دیا ہے کہ اسٹوریز وہ مقبولیت حاصل نہ کرسکیں جس کی توقع کی جارہی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔