- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
کیا ماہرہ خان نے منگنی کرلی؟

ماہرہ خان کے قریبی ذرائع نے منگنی کی خبروں کی تردید کی ہے فوٹوفائل
استنبول: پاکستان کی خوبرو اور معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ترکی میں اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ منگنی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
ماہرہ خان ان دنوں ترکی میں ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے موجود ہیں جہاں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوب انجوائے کررہی ہیں، ساتھ ہی وہ اپنے مداحوں کے ساتھ ترکی میں گزارے جانے والے خوبصورت لمحوں کی تصاویر بھی شیئر کررہی ہیں۔
تاہم بھارتی میڈیاکی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان ترکی میں دوست کی شادی میں شرکت کے لیے نہیں بلکہ اپنی منگنی کے لیے موجود ہیں اور انہوں نے وہاں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کے ساتھ منگنی بھی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا میں ماہرہ خان کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ سلیم کے ساتھ نہایت خوشگوار انداز میں کھڑی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ تصویر ایک پارٹی کی ہے جہاں دونوں نے ایک ساتھ ڈانس بھی کیاتھا۔ ماہرہ خان کی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔
تاہم ماہرہ خان کے قریبی ذرائع نے منگنی کی افواہوں کی تردید کردی ہے ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ماہرہ خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگنی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ماہرہ خان دوست کی شادی میں شرکت کے لیے ترکی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ماہر ہ خان پہلے سے شادی شدہ ہیں، وہ 2007 میں علی عسکری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم دونوں میں 2015 میں علیحدگی ہوگئی، دونوں کا ایک بیٹا اذالان ہے۔
ماہرہ خان کافی عرصے سے شوبز میں کام کررہی تھیں تاہم انہیں شہرت ڈراما سیریل ’ہمسفر‘سے ملی بعد ازاں ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’رئیس‘سےفلم ڈیبیو کیا، آج ماہرہ خان کا شمار نہ صرف پاکستان کی بلکہ ایشیا کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے بھارت میں بھی کروڑوں مداح موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔