- توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا
- موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی
کراچی: کورنگی کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار فاسٹ فوڈ ملازمین کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک جاں بحق اور 3 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
ڈمپر تلے کچلے جانے والے چاروں افراد نجی فاسٹ فوڈ شاپ پر ملازمت کرتھے اور چھٹی کے بعد ایک ہی موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔ ایک دوسرے حادثے میں شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی، جس میں 3 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔
جمعےاورہفتے کی درمیانی شب کورنگی نمبر 4 گرلزکالج کے قریب تیزرفتار ڈمپرنے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوارایک شخص موقع پرجاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طورپر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ زبیرکے نام سے کی گئی۔ زخمیوں میں 2 کے نام اعجازشاہد اورسجاد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا ہے۔ دریں اثنا شارع فیصل کاشف سینٹر کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد معمولی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔