- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
’’خصوصی سلوک‘‘ نہیں چاہتا! ٹیم میں موقع دیا جائے، احمد شہزاد کا مطالبہ
قومی ٹیم سے طویل عرصے تک نظر انداز رہنے والے اوپنر احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا ایک مناسب موقع فراہم کیا جائے۔
نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت کی دوڑ ہر کیلئے ہے، جو بھی کارکردگی دکھائے گا اسے کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو ضرور کھلائیں لیکن انہیں سکھانے کیلئے بھی سینئرز کی ضرورت ہوتی ہے، میں صائم ایوب کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلیں۔
مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ بابراعظم کے پک نہ ہونے پر اینڈرسن حیران
فٹنس سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ وہ کھیل کے تمام فارمیٹس کے لیے دستیاب ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ سلیکٹرز ان پر اسی طرح غور کریں گے جس طرح وہ ڈومیسٹک سرکٹ میں دیگر فعال کھلاڑیوں کے لیے کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: شاداب کو بابراعظم کے نائب سے ہٹائے جانے کا امکان
انہوں نے بورڈ سے مطالبہ کیا کہ ’’ میں کسی سے کوئی خصوصی سلوک نہیں چاہتا لیکن دوسرے کھلاڑیوں کی طرح میرے ساتھ ایماندارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا ایک مناسب موقع فراہم کیا جائے‘‘۔
احمد شہزاد نے سال 2019 میں سرفراز احمد کی کپتانی میں آخری بار قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، انہوں نے 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائدگی کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔