- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
اداکارہ مہر بانو نے شادی کی تصدیق کردی، تصاویر وائرل
کراچی: اداکارہ مہر بانو نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں۔
کچھ دن قبل مشہور اسٹائلسٹ سعد سمیع نے مہربانو کی مہندی اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نے شادی کرلی ہے البتہ مہربانو نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔
تاہم اب اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی خبروں کی تصد یق کردی ہے۔
تصاویر میں ’میرے ہم نشین‘ کی اداکارہ کو ان کے شوہر، دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
مہربانو کو ان کے مداحوں سمیت آئمہ بیگ، نادیہ افغان، حرا مانی، یاسر جسوال سمیت دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ ’میرے پاس تم ہو، غلطی، خدا اور محبت‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی اداکارہ مہربانو نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے پروڈیوسر شاہ رخ علی سے شادی کی ہے جن سے رواں برس فروری میں انہوں نے خفیہ طور پر منگنی کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔