- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
کوہاٹ؛ ڈیم میں مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹ گئی، 10 جاں بحق
پشاور: کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی الٹنے سے تمام طلباء ڈوب گئے جن کی تعداد 25 سے 30 بتائی جاتی ہے، مدسرے کے طلباء پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ اب تک 18 طلباء کو نکال لیا گیا ہے جن میں 10 طلباء جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو بحفاظت نکانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
محمد اعظم خان نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ریسکیو کارروائیوں کی خود نگرانی کریں۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ نگران صوبائی وزیر خوشدل خان نے واقع کی انکوائری کا حکم دیا اور کوہاٹ انتظامیہ کو واقع کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر خوشدل نے کہا کہ واقع نہایت ہی افسوسناک ہے، غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اس غم میں صوبائی حکومت برابر شریک ہے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔