- سوریا کمار نے کون سے منفی ریکارڈ اپنے نام کیا؟
- لانڈھی جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کلرک آپس میں لڑپڑے
- راہل گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید
- آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید
- بھکر میں 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
- ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد
- چارسدہ؛ مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ میں ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
- کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا
- بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے
- ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا
- پنجاب الیکشن ملتوی ہونے سے ملک بڑے آئینی بحران سے بچ گیا، وزیر اطلاعات
- بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- خون میں کیفین کی زیادہ مقدار کم وزن رہنے میں مدد دے سکتی ہے
- ’آب و ہوا میں تبدیلی کا بم پھٹنے کے قریب ہے،‘ اقوامِ متحدہ
- سپریم کورٹ نے 20 فیصد رئیل اسٹیٹ انکم ٹیکس پر عبوری ریلیف دیدیا
- 23 مارچ؛ تجدیدِ عہدِ وفا کے ساتھ اپنا محاسبہ بھی کیجیے
- آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھانے کا امکان
- ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا
- نوجوان کرکٹرز شارجہ میں دھاک بٹھانے کیلیے بے چین
- محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے
’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا ’’گیم آف تھرونز‘‘ کیساتھ موزانہ دیکھ کرہنسی آتی ہے، شمعون عباسی

آئی ایم ڈی بی پر ’’میرے پاس تم ہو’‘ کی ریٹنگ 9.9 اور ’’گیم آف تھرونز‘‘ کی ریٹنگ 9.4 تھی، فوٹوفائل
کراچی: اداکاروہدایت کارشمعون عباسی نے ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس ڈرامے کی شہرت اوراس کا ’’گیم آف تھرونز‘‘ کے ساتھ موازنہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔
حال ہی میں شمعون عباسی نے اداکار احسن خان کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی شہرت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ شمعون عباسی نے کہا کہ ڈرامے سے متعلق ہم خود اعلان کررہے ہیں کہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے مقبولیت میں ’’گیم آف تھرون‘‘ کو پیچھے چھوڑدیا یہاں تک کہ ’’ایوینجرز‘‘ سے بھی اوپر چلے گئے اسے دیکھ کر بڑی ہنسی آتی ہے۔
شمعون عباسی نے کہا کہ ہمیں اتنی بڑی بڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جس پرشو کے میزبان احسن خان نے حیرانی سے کہا کہ آپ کو لگتا ہے یہ سچ نہیں ہے؟ شمعون عباسی نے احسن خان کو جواب دیتے ہوئے کہا آپ کو پتہ ہے ’’گیم آف تھرون‘‘ کے آخری سیزن اور آخری قسط کی دنیا پر اتنی کنٹرول تھی کہ انہوں نے دنیا کے بڑے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، واٹس ایپ اورانسٹاگرام کو 6 گھنٹوں کے لیے بلاک کردیا تھا تاکہ اس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوجائیں کیا آپ کے پاس اپنے ڈراموں کو لے کراتنا کنٹرول ہے؟ کیا آپ صرف 5 منٹ کے لیے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکو بلاک کرسکتے ہیں۔ یہ پاور ہے ’’گیم آف تھرونز‘‘ جیسے ڈرامے کی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے ’’گیم آف تھرونز‘‘ کو پیچھے چھوڑدیا
واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے کامیابی میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور اسے پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈراما قرار دیا جارہا ہے۔ ڈرامے کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اس ڈرامے نے آئی ایم ڈی بی (انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس) پر ریٹنگ کے لحاظ سے ’’گیم آف تھرونز‘‘ کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔
سرچ انجن گوگل کے مطابق آئی ایم ڈی بی پر’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ریٹنگ 9.9 اور’’گیم آف تھرونز‘‘ کی ریٹنگ 9.4 تھی تاہم گوگل کے برعکس آئی ایم ڈی بی کی اوریجنل ویب سائٹ پر ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ریٹنگ 7.7 تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔