- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
عمران خان کی اے ٹی سی اور ہائیکورٹ آمد، ضمانتی مچلکے جمع کروادیے
لاہور: عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت اور ہائی کورٹ میں آکر اپنے ضمانتی مچلکے جمع کروادیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تین مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے۔ عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں سابق وزیراعظم کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کررکھی ہے اور اس سلسلے میں انہیں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمران خان کے تینوں مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور کرلیے۔ حبیب ایڈووکیٹ نامی وکیل کی جانب سے جمع کروائے گئے ضمانتی مچلکے عمران خان کے دستخط کیے جانے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے منطور کیے۔
بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچے جہاں ان کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے۔ ظل شاہ کیس میں عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے لاہور ہائی کورٹ نے منظور کرلیے، جس کے بعد عمران خان وہاں سے روانہ ہو گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔