برمودا ٹرائینگل کا خوفناک سفر، بحری جہاز کی مسافروں کیلئے حیرت انگیز آفر

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2022
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

نیو یارک: دنیا کے پراسرار ترین خطوں میں سے ایک برمودا ٹرائینگل کے لیے روانہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز نے عجیب و غریب پیشکش کی ہے جس میں مسافروں سے وعدہ کیا گیا ہے کہ اگر جہاز غائب ہوگا تو انھیں سارے پیسے واپس مل جائیں گے۔

بدنام زمانہ برمودا ٹرائینگل جسے شیطانی تکون بھی کہا جاتا ہے ایک معمہ بنا ہوا ہے کیونکہ اس خطے میں درجنوں بحری جہاز اور پروازیں پراسرار طور پر غائب ہو چکی ہیں۔

لاپتہ ہونے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے اور اسے موسم اور انسانی غلطی کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے تاہم اکثر نظریہ سازوں (conspiracy theorists) نے بحری جہازوں اور پروازوں کی گمشدگی کے لیے مافوق الفطرت وجوہات کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ٹریول ایجنسی، Ancient Mysteries Cruise نے اپنی ویب سائٹ پر اشتہار میں کہا کہ ’برمودا ٹرائینگل کے اس دورے پر غائب ہونے کی فکر نہ کریں۔ ٹور میں واپسی 100 فیصد یقینی ہے اور اگر آپ فی الواقع غائب ہوئے تو آپ کی پوری رقم واپس کر دی جائے گی۔‘

مسافر اگلے سال مارچ میں نیویارک سے برمودا جانے والے نارویجن پرائما لائنر پر بحر اوقیانوس کا سفر شروع کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔