- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
یوٹیوبر جمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر جمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی درخواست پریوٹیوبر جمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ عدالت نے ملزم کو 25 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم نے ایک صفحہ پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبرجمیل فاروقی کواسلام آباد پولیس کے خلاف وی لاگ کرنے پرگرفتارکیا گیا۔ یوٹیوبر جمیل فاروقی نے اسلام آباد پولیس پرشہباز گل پرتشدد کرنے کا الزام لگایا۔
فیصلے کے مطابق پولیس کی جانب سے آٹھ روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ پولیس جمیل فاروقی کا موبائل اور دیگر ڈیوائسزبرآمد کرنا چاہتی ہے۔ تفتیش کے لئے موبائل فون اور دیگرڈیوائسز کی برآمدگی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: یوٹیوبر جمیل فاروقی راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یوٹیوبر جمیل فاروقی نے اپنے ذرائع سے خبر دی۔ عدالت نے جمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے ملزم کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ 25 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔