- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی نے بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ
- سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم
- پی ایس ایل کی لیگ کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی ہوگئیں
- پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات
- آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا
- اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب
- سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
- انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا
- سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
جونی لیور کے کامیڈی مناظر سے بڑے اداکار کیوں خوف کھاتے ہیں؟
ممبئی: بالی وڈ کے معروف کامیڈی اداکار جونی لیور نے کہا ہے کہ آج کل کی فلموں میں کامیڈی مشکل سے نظر آتی ہے۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ماضی میں فلم کے مرکزی اداکار کامیڈی مناظر ملنے کا مطالبہ کیا کرتے تھے تاکہ ان کو میری طرح داد و تحسین مل سکے۔
ایک تازہ انٹرویو میں کامیڈی آئیکون کا کہنا تھا کہ کامیڈی اب فلموں سے ختم ہوچکی ہے اور وہ جس طرح کا مزاح کرتے ہیں اس کی اب فلموں میں ضرورت نہیں رہی۔
جونی لیور نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’بازیگر‘ میں کوئی رائٹر نہیں تھا چناں چہ کامیڈی مناظر کیلئے آئیڈیاز وہ خود اپنے دماغ سے بناتے تھے۔
انہوں نے زیادہ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج کل بہت برے اسکرپٹ لکھے جاتے ہیں جس کو کرنے سے وہ انکار کردیتے ہیں، وہ سمجھے ہیں کہ ’جونی بھائی سنبھال لیں گے‘ جبکہ ہمیں کام کرنے کیلئے ایک اچھے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
جونی لیور نے انکشاف کیا کہ ماضی میں مجھے اپنی کامیڈی کی وجہ سے بہت پذیرائی ملتی تھی جس کی وجہ سے مرکزی اداکاروں کو خوف آنے لگا، انہوں نے خود بھی کامیڈی مناظر کے مطالبے شروع کردیئے جس کی وجہ سے میرے کردار مختصر ہوتے گئے اور اب کامیڈی ختم ہوچکی ہے۔
اداکار نے فلمساز روہت شیٹی کی تعریف کی ہے کہ وہ اب بھی کامیڈی کی قدر کرتے ہیں اور یاد رہے کہ جونی لیور کی تازہ فلم ’سرکس‘ بھی روہت شیٹی کے ساتھ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔