- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعہ سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
حدیقہ کیانی نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی
کراچی: معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
چند روز قبل ایک یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے رمضان المبارک میں دوسری شادی کرلی ہے۔ یوٹیوب ویڈیو کا یہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا تھا اور مداح حدیقہ کیانی کی دوسری شادی کی خبروں پر حیرانی کا اظہار کررہے تھے۔
تاہم گلوکارہ نے خود ہی سامنے آکر اپنی دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ حدیقہ کیانی نے ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کی تردید کی اور لکھا ’’میں نے نہیں کی‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی میں کئی بار مایوس ہوئی لیکن کبھی اسے خود پر سوار نہیں کیا، حدیقہ کیانی
واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں اپنی پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے پہلی شادی 1997 میں کی تھی جو ناکام ہوگئی۔ بعد ازاں انہوں نے دوسری شادی کی وہ بھی ناکام ہوگئی۔ حدیقہ کیانی نے 2005 میں بالا کوٹ میں آئے خوفناک زلزلے کے متاثرین میں سے ایک بچے ناد علی کو گود لیا تھا جس کی وہ اکیلے پرورش کررہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔